دو دوست 47 سالوں سے ایک دوسرے کی سالگرہ پر ایک دوسرے کو ایک ہی کارڈ دے رہے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر منگل 26 جولائی 2016 03:52

دو دوست 47 سالوں سے ایک دوسرے کی سالگرہ پر ایک دوسرے کو  ایک ہی کارڈ دے ..

ہرکسی کو سالگرہ کے کارڈ وصول کرنا اچھا لگتا ہے تاہم دنیا میں درختوں کو بچانے کے لیے کاغذی کارڈ ز کی بجائے ای کارڈ ز استعمال کرنے چاہیے۔
بل اور سٹیودونوں کزنز ہیں اور ماحول کو اپنے طریقے سے بچا رہے ہیں۔ انہوں نے 47 سال پہلے ایک سالگرہ کارڈ خریدا تھا اور تب سے دونوں ایک دوسرے کی سالگرہ پر ایک دوسرے کو یہی کارڈ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ریڈٹ کے ایک صارف LincolnsLostSpeech نے اس کاثبوت دیتے ہوئے یہ کارڈ ریڈٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا ہے۔ اس نے بتایا کہ یہ کارڈاس کی منگیتر کے انکل اور اس کے کزن کا ہے۔ دونوں نے اسے 1970 میں 25 سینٹ میں خریدا تھا۔ دونوں یہ کارڈ اپنی 94 سالگرہوں کے مواقع پر استعمال پر کر چکے ہیں۔