گرمی سے بچنے کے لیے شارٹس پہننے پر سکول سے نکالے جانے والے لڑکوں نے سکرٹ پہن لیے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 26 جولائی 2016 03:25

گرمی سے بچنے کے لیے شارٹس پہننے پر سکول سے نکالے جانے والے لڑکوں نے ..

سکول کے چار لڑکوں کو اس سال کے گرم ترین دن گرمی سے بچنے کے لیے شارٹس پہننے پر سکول سے نکال دیا گیا۔تاہم لڑکوں نے سکول کے اصول و ضوابط کا خیال رکھتے ہوئے گرمی سے بچنے کا نیا طریقہ نکال لیا۔
درجہ حرارت 33 ہواتو سکول کے نویں سال کے 4دوستوں نے شارٹس پہن لیے لیکن لونگ ہل ہائی سکول برگٹن کی انتظامیہ نے انہیں واپس گھر بھیج کر ٹراؤزر پہن کر آنے کا کہا۔


چاروں دوستوں نے ٹراؤزر میں سکول آنے کی بجائے گرمی سے بچنے کا ایک نیا طریقہ نکال لیا۔ مائیکل پارکر، کوڈی ایلنگ، جارج بوائے لینڈاور جیسی سٹرنگر نے سکرٹ پہن لیے۔ سکول کے اساتذہ نے کئی بار انہیں سکرٹ بدلنے کا کہا مگر انہوں نے سکرٹ پہننے کو ہی ترجیح دی۔
مائیکل کی ماں اینجیلا کا کہنا تھا کہ شارٹس پہننے پر سکول کی انتظامیہ نے انہیں گھر بھیج دیا لیکن سکول میں لڑکیاں سکرٹ پہنتی ہیں۔

(جاری ہے)

اینجیلا نے اسے لڑکوں کے خلاف امتیازی سلوک قرار دیا۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ سکول کے ٹیچر کلاس میں شارٹس اور ٹی شرٹ پہنتے ہیں مگر لڑکوں کو اجازت نہیں۔
سکول کی ہیڈکیٹ ولیم نے تصدیق کی ہے کہ لڑکوں کو سکرٹ پہننے کی اجازت دی گئی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ سکرٹ سکول کی یونیفارم کا حصہ ہے۔کیٹ کا کہنا تھا کہ طلباء سکول کی یونیفارم کا کوئی بھی حصہ پہن سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :