سائیبریا کے جنگلات میں لگی آگ 10 لاکھ میل دور سے بھی نظر آ رہی ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 26 جولائی 2016 02:38

سائیبریا کے جنگلات میں لگی آگ 10 لاکھ میل دور سے بھی نظر آ رہی ہے

خلا سے لی گئی تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ سائیبریا میں لگی آگ سے نکلنے والا دھواں لاکھوں میل دور سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ تصاویر21 جولائی کو زمین سے 975,074 میل یا 1,569,229کلومیٹردور موجود خلائی جہاز کےکیمرے سے لی گئیں ہیں۔ زمین کے قریب یعنی 512 میل یا 824 کلومیٹر کی بلندی پر موجود خلائی جہاز نے بھی سائیبریا میں لگنے والی آگ کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)


ماہرین کا کہنا ہے کہ ان تصاویر سے آگ کے پھیلاؤ کا اندازہ ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آگ کا پھیلاؤ روسی حکومت کے بیان کیے گئے رقبے سے 10گنا زیادہ ہے۔ماہر ماحولیات نےا س آگ کو بورئیل جنگلات کے لیے بھی خطرہ قرار دیا ہے۔
جیسے جیسے موسم خشک اور گرم ہو رہا ہے، روسی جنگلات میں آگ لگنے کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے۔ روسی جنگلات سالانہ 50 کروڑ ٹن کاربن جذب کرتے ہیں۔یہ مقدار کوئلے سے چلنے والے 534 پاور پلانٹس کے سارے سال چلتے رہنے سے خارج ہوتی ہے۔