گرم ہوا کے غبارے میں دنیا کا سفر۔ نیا ورلڈ ریکارڈ بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 26 جولائی 2016 01:32

گرم ہوا کے غبارے میں دنیا کا سفر۔ نیا ورلڈ ریکارڈ بن گیا

نارتھام، مغربی آسٹریلیا،ایک روسی شخص نے گرم ہوا کے غبارے میں کم سے کم وقت میں دنیا کا چکر لگانے کا نیا ریکارڈ بنالیا ہے۔
64سالہ فیوڈور کونیوکھوو نے ہفتے کو مغربی آسٹریلیا کے ٹاؤن نارتھام کے ائیر فیلڈ کے اوپر سے گزرا۔ اس نے 11 دن پہلے اپنے سفر کا آغاز اسی جگہ سے کیا تھا۔

(جاری ہے)

فیوڈور کونیوکھوو چند گھنٹوں کے بعدنارتھام سے 100 میل دور بونی راک کے مقام پر اترا۔

فیوڈور نے اس سفر کے دوران 20500 میل کا فاصلہ طے کیا ہے۔
اگر ورلڈ ائیر سپورٹس فیڈریشن نے اس کے ریکارڈ کی تصدیق کر دی تو وہ گرم ہوا کے غبارے میں کم سےکم وقت میں دنیا کے گرد چکر لگانے والا شخص بن جائے گا۔ اس سے پہلے 2002 میں امریکی سٹیو فوسیٹ نے 13 دن میں دنیا کا چکر لگایا تھا۔ اس سے پہلے برائن جونز نے 1999 میں یہ فاصلہ 19دن میں طے کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :