Live Updates

پی ٹی آئی کی صفوں میں ہل چل (ن) لیگ کی پے درپے کامیابیوں کی وجہ سے ہے ،(ن) لیگ کی کارکردگی نے پی ٹی آئی جیسے سازشی ٹولے کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو

پیر 25 جولائی 2016 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں ہل چل (ن) لیگ کی پے درپے کامیابیوں کی وجہ سے ہے ۔(ن) لیگ کی کارکردگی نے پی ٹی آئی جیسے سازشی ٹولے کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو عمران خان کی میڈیا گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ کے پی پولیس غیر سیاسی ہے اس لئے بلدیاتی انتخابات مین بیلٹ باکس اٹھا کر لے گئی تھی ۔

عمران خان اور پرویز خٹک خود اپنی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کر چکے ہیں ۔ عمران خان نے تین سال میں صرف وفاقی حکومت گرانے کی کوشش میں صرف کئے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں ہل چل (ن) لیگ کی پے در پے کامیابیوں کی وجہ سے ہے ۔ (ن) لیگ کی کارکردگی نے پی ٹی آئی جیسے سازشی ٹوٹے کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات