آصف زرداری سے مخدوم جمیل الزمان کی ملاقات ،سندھ کابینہ میں ذمہ داری دیئے جانے کا امکان

پیر 25 جولائی 2016 23:20

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما امین فہیم کے صاحبزادے مخدوم جمیل الزمان نے ملاقات کی ۔پیر کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے دبئی میں مخدوم جمیل الزمان نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

مخدوم جمیل الزمان کو سندھ کابینہ میں ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ(آج ) پیپلز پارٹی کے کراچی میں ہونے والے اجلاس میں ہو گا ۔ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت دبئی میں ہونے والے اجلا س میں وزیراعلی سندھ سمیت کابینہ میں تبدیلی کا انتہائی اہم فیصلہ کیا گیاہے جبکہ نئے وزیراعلی اور سندھ کابینہ کے ارکین کو منتخب کرنے کا اختیار بھی بلاول بھٹو کو دیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :