سینیٹر سراج الحق کی سید خورشید احمد شاہ سے ملاقات،کشمیر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

پیر 25 جولائی 2016 23:19

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جولائی ۔2016ء) امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سے پیر کو ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جس میں امیر جماعت اسلامی نے سید خورشید احمد شاہ کو 29 جولائی کو اسلام آباد میں کشمیر کے حوالے سے بلائی جانے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سید خورشید احمد شاہ نے کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کشمیر کاز کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :