وزیراعظم محمد نوازشریف نے الیکشن کمیشن کے چار ارکان کی تقرری کے لئے صدر مملکت ممنون حسین کو ایڈوائس بھجوا دی

پیر 25 جولائی 2016 23:19

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جولائی ۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے الیکشن کمیشن کے چار ارکان کی تقرری کے لئے صدر مملکت ممنون حسین کو ایڈوائس بھجوا دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نوازشریف کے دستخطوں سے بھجوائی گئی ایڈوائس میں قاعدہ 15 اے (1) اور 1973ء کے قواعد کے شیڈول 488 V-B کا حوالہ دیتے ہوئے صدر مملکت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 218 (2) بی کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد بلوچ ، وفاقی سیکرٹری ریٹائرڈ غفار سومرو، جسٹس ریٹائرڈ مسماة ارشاد قیصر اور جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی کی ارکان الیکشن کی حیثیت سے تقرری کی جائے۔