قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کے والد نور الحسن مرحوم کو محمد شاہ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا

پیر 25 جولائی 2016 23:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جولائی ۔2016ء) سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کے والد خواجہ نور الحسن کو آہوں ا ور سسکیوں کے درمیان شادمان ٹاؤن میں واقع محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحوم کی نمازجنازہ بفرزون میں واقع محمودیہ مسجد میں ادا کی گئی ۔

(جاری ہے)

نما زجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر عامر خان ،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ، صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو ، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج و اراکین ، ایم کیوایم کے مختلف ونگز اور شعبہ جات کے ذمہ داران ، ٹاؤن آرگنائزر و آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ، یوسیز انچارج و اراکین سمیت مرحوم کے عزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :