سینیٹ قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا جلاس ، سائبر کرائم بل 2016پر اراکین کمیٹی کی طرف سے سفارشات و ترامیم ،سول سوسائٹی میڈیا کی طرف سے دی گئی تجاویز پر غور کیا گیا
سائبر کرائم بل پر حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے اتفاق رائے مثبت اور خوش آئند ہے، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے قومی مفاد میں ذمہ داریاں نبھائی ہیں،چیئرمین سینیٹر شاہی سید
پیر 25 جولائی 2016 23:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید کی صدارت میں منعقد ہونیو الے اجلاس میں سائبر کرائم بل 2016پر مزید غور اراکین کمیٹی کی طرف سے سفارشات و ترامیم ،سول سوسائٹی میڈیا کی طرف سے دی گئی تجاویز پر اجلاس میں بھی غور کیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ سائبر کرائم بل پر حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے اتفاق رائے مثبت اور خوش آئند ہے۔
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے قومی مفاد میں ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ آج کے دور میں سائبر کرائم ذہنی اور سائنسی ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشت گردی میں بطور ہتھیار استعمال ہو رہا ہے اور کہا کہ اراکین نے محنت اور خلوص سے تجاویز دیں ۔(جاری ہے)
چیئرمین کمیٹی نے سائبر کرائم بل کی نوک پلک درست کرنے اور بل میں بہتری لانے کیلئے سینیٹر فرحت اﷲ بابر کی کوششوں کو سراہا ۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ذیلی کمیٹی اور فریقین کی جانب سے تجاویز کے بعد قائمہ کمیٹی میں بھی سائبر کرائم بل پر تفصیلی بحث کی گئی ہے۔سینیٹ رولز آف بزنس کے تحت نوے دن کے اندر رپورٹ ایوان بالا میں پیش کرنے کیلئے 26جولائی تک کی پابندی ہے ۔ وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا کہ وزارت نے سائبر کرائم کے حوالے سے دنیا کے مختلف ممالک کے قوانین اور سرکاری و عدالتی طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور کہا کہ حکومت نے ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی کی مثبت سفارشات اور تجاویز کو تسلیم کیا ہے ۔ کسی شہری کے خلاف اندرون ملک یا بیرون ملک کاروائی کے حوالے سے سینیٹر غوث نیازی کے تحفظات کے حوالے سے وزیر مملکت نے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات پر عمل کیا جائیگا۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بجائے ایجنسیوں کو کھلا ہاتھ دینے کے تیسری پارٹی کو بھی شامل کرنا بہتر ہو گا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ڈیوائس کے ذریعے نفرت انگیز تقاریر کی اطلاع اور ثبوت عدالت میں لانے کیلئے بھی ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ نہ ہونے سے بھی مشکلات پیدا ہونگی۔ کمیٹی اجلا س میں سائبر کرائم بل پر ذیلی کمیٹی کی تجاویز و ترامیم اور سول سوسائٹی کی سفارشات پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو مزید غورو خوض اور کمیٹی کی طرف سے جامع اور قابل عمل سائبر کرائم بل کے حوالے سے کل تک کی مہلت دی گئی۔سائبر کرائم بل اب کمیٹی کے کل کے اجلاس سے منظوری کے بعد ایوان بالا کے کل کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔کمیٹی اجلاس میں سینیٹرزعبد الرحمان ملک ، ،فرحت اﷲ بابر،تاج آفریدی،نجمہ حمید،غوث محمد خان نیازی،گیان چند ،سید شبلی فرازکے علاوہ وزیر مملکت انوشہ رحمان ،سیکرٹری وزارت اور اعلی حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.