Live Updates

پاکستان میں تجارتی تربیت کے مزید پروگرام جاری کئے جائیں گے ، اس سلسلے میں یورپی تربیتی اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں ، تربیت کے لئے ہالینڈ کے ترقی پذیر ممالک سے درآمدات بڑھانے کے ادارے تجارتی تربیت کے پروگرام میں اضافہ کیا جائے

وزیر تجارت خرم دستگیر کی ہالینڈ میں پاکستانی سفیر عفت گرویزی سے ملاقات میں گفتگو

پیر 25 جولائی 2016 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں تجارتی تربیت کے مزید پروگرام جاری کئے جائیں گے ، اس سلسلے میں یورپی تربیتی اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں ، تربیت کے لئے ہالینڈ کے ترقی پذیر ممالک سے درآمدات بڑھانے کے ادارے تجارتی تربیت کے پروگرام میں اضافہ کیا جائے ۔

وہ پیر کو ہالینڈ میں پاکستان کی نو متعین سفیر عفت عمران گرویزی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان کے چھوٹے کاروباری حضرات کو برآمدی شعبہ میں لانا سے بڑا چیلنج ہے ، معیاری مصنوعات کی تیاری، کم لاگت پیداواری طریق کار اور برآمدات کے لئے درکاری قانونی کاروائی کی تربیت کے لئے عالمی تجارتی اداروں کو پاکستان میں اپنے تربیتی نیٹ ورک کو بڑھانے کی ضرورت ہے ، اس کے لئے ہالینڈ اور یورپ میں موجود اداروں سے مذاکرات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہالینڈ یورپی یونین میں پاکستان کا بڑا سپورٹر ہے جس نے جی ایس پی پلس اور اس کے ریویو کے دوران پاکستان کی مثبت حمایت جاری رکھی، ہالینڈ کی طرف سے پاکستان میں حال ہی میں کی گئی سرمایہ کاری انتہائی خوش آئندن ہے ، ہالینڈ کی طبرف سے مزید سرکامیہ کاری کے لئے پاکستان میں کاروباری مواقعوں سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہالینڈ میں تجارتی نمائشوں میں کیا جائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات