Live Updates

عمران خان احتساب ٹرین چلانے سے پہلے سابق احتساب کمشنر خیبرپختونخوا کی وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ، پیڈو لیکس اور پارٹی چندے میں گھپلوں کا قوم کو جواب دیں

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی میڈیا سے گفتگو

پیر 25 جولائی 2016 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان احتساب ٹرین چلانے سے پہلے سابق احتساب کمشنر خیبرپختونخوا کی وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ، پیڈو لیکس اور پارٹی چندے میں گھپلوں کا قوم کو جواب دیں ، صوبائی حکومت ٹرین چلاتی رہے ، پختونخوا کے عوام نے ڈبہ بدنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین قیمتی سال ضائع کرنے کے بعد13نکات کی پٹاری ناکامیوں کو چھپانے کی چال ہے ۔ عمران خان کو دوسروں کا سکرپٹ پڑھنے کی عادت ہو گئی ہے ، انہیں پریس کانفرنس میں یہ تک پتہ نہیں تھا ادارہ بن گیا ہے یا ابھی بننا ہے ۔امیر مقام نے کہا کہ تحریک انصاف والے پہلے میڈیا کو گالیاں دیتے اور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں بعد میں عمران خان میڈیا کے سامنے معصوم شکل بنا کر آجاتے ہیں ، کسی سینئر کالم نگار، اینکر پرسن یا میڈیا کے دیگر افراد کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے کسی فرد کے خلاف اب تک کاروائی نہیں ہوئی ۔ مشیر وزیراعظم نے تشدد کا نشانہ بننے والے صحافیوں سے اظہار ہمدردی کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات