چیئرمین سینیٹ کا ہاؤس بزنس سے متعلقہ وزراء کے ایوان میں موجود نہ ہونے پر برہمی کا اظہار

کیوں نہ سارا بزنس ڈراپ کر دیا جائے ، داخلہ کے دو وزیر ہیں ، ہاؤس بزنس کے لئے ایک بھی دستیاب نہیں ، چیئرمین سینیٹ نے وزارت داخلہ سے متعلقہ تحریک پر وزیرمملکت شیخ آفتاب کو جواب دینے سے روک دیا

پیر 25 جولائی 2016 22:45

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) چیئرمین سینیٹ نے ہاؤس بزنس سے متعلقہ وزراء کے ایوان میں موجود نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ سارا بزنس ڈراپ کر دیا جائے ، داخلہ کے دو وزیر ہیں مگر ہاؤس بزنس کے لئے ایک بھی دستیاب نہیں ، چیئرمین سینیٹ نے وزارت داخلہ سے متعلقہ تحریک پر وفاقی وزیرپارلیمانی امور شیخ آفتاب کو جواب دینے سے روک دیا ، قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے وزیرمملکت داخلہ کو ایوان میں بلانے کی یقین دہانی کرکے شیخ آفتاب کوچیئرمین سینیٹ کی جانب سے مزید کلاس لینے سے بچا لیا ، بالاکوٹ میں متاثرین زلزلہ 2005 کے لئے بکریال سٹی تعمیر نہ ہوننے بارے سینیٹر صلاح الدین ترمذی کی تحریک معاملہ قائمہ کمیٹی میں بھی زیر بحث ہونے پو موخر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو چیئرمین سینیٹ اس وقت حکومت پر برہم ہوگئے جب ان کے استسفار پر وزیر پارلیمانی امور نے ایوان کو آگاہ کیا کہ وزارت داخلہ اور وزارت پانی و بجلی بارے بزنس کا بھی وہی جواب دیں گے۔ چیئرمین نے کہا کہ آپ کی قابلیت پر شک نہیں مگر متعلقہ وزیر ہی معاملے پر جامع موقف دے سکتا ہے۔ آفتاب شیخ نے کہا کہ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی کو وزیر اعظم نے طلب کر لیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ انہیں کلب طلب کیا گیا تھا۔ پہلے اپنے بزنس بارے کسی کی ڈیوٹی کویں نہیں لگائی۔ …

متعلقہ عنوان :