سپریم کورٹ نے نئی شوگرملز بنانے اورموجود ہ شوگرملزمیں توسیع پر پابندی بارے مقدمہ کا فیصلہ جاری کردیا ٗتمام درخواستیں خارج

پیر 25 جولائی 2016 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) سپریم کورٹ نے نئی شوگرملز بنانے اورموجود ہ شوگرملزمیں توسیع پر پابندی کے حوالے سے مقدمہ کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے اس سلسلے میں دائرتمام درخواستیں خارج کر دیں ۔ جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس قاضی فائز عیسٰی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے حکومتی فیصلے کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جوگزشتہ روزجاری کیاگیا۔

یہاں یہ ذکرکرنابھی ضروری ہے کہ پنجاب حکومت نے کپاس کے پیداورای علاقوں میں گنے کی کاشت کی حوصلہ شکنی اور کاٹن انڈسٹری کو تحفظ دینے کیلئے دسمبر 2006ء میں چینی کے نئے کارخانوں کے قیام اور پہلے سے موجود کارخانوں میں توسیع پر پابندی عائد کردی۔ بعدازاں موجودہ حکومت نے بھی ایک اعلٰی سطحی کمیٹی کی سفارشات پرنئے شوگرملزکے قیام پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے کارخانوں کے قیام کیلئے دائر کی جانے والی درخواستیں مسترد کردی تھیں تاہم صوبائی حکومت کے اس فیصلے کیخلاف متاثرہ افراد نے پہلے لاہورہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائرکی تھی لیکن ہائیکورٹ کی جانب سے پابندی کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کردیاتھا۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے فیصلہ تحریر کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے فیصلے کودرست قراردیتے ہوئے اس حوالے سے دائر تمام درخواستیں خارج کردیں۔

متعلقہ عنوان :