ایرانی نژاد جرمن علی ڈیوڈ سنبلی حملے سے قبل افغان باشندے سے رابطے میں تھا ٗ برطانوی میڈیا

پیر 25 جولائی 2016 22:21

ایرانی نژاد جرمن علی ڈیوڈ سنبلی حملے سے قبل افغان باشندے سے رابطے میں ..

میونخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) جرمنی کے شہر میونخ کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کرکے 9 افراد کو ہلاک کرنے والے 18 سالہ ایرانی نژاد جرمن علی ڈیوڈ سنبلی کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ حملے سے قبل افغان باشندے سے رابطے میں تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق شاپنگ مال میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ایک 16 سالہ افغان لڑکے نے پولیس سے رابطہ کیا تھا جس سے پولیس تفتیش کررہی ہے میونخ کے سینئر پبلک پراسیکیوٹر تھامس کوش نے بتایا کہ افغان باشدہ علی سنبلی سے حملے سے کچھ دیر پہلے تک واٹس ایپ کے ذریعے رابطے میں تھا اور اس نے گفتگو کا ریکارڈ مٹادیا ہے تاہم ڈیٹا دوبارہ حاصل کرلیا گیا انہوں نے بتایا کہ واٹس ایپ چیٹ اور افغان لڑکے سے تفتیش کے بعد یہ بات واضح ہوئی ہے کہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے لڑکے نے اسی مقام پر علی سنبلی سے ملاقات کی جہاں بعد میں اس نے فائرنگ کی واضح رہے کہ 18 جولائی سے اب تک جرمنی میں چار پرتشدد حملے ہوچکے ہیں جن میں سے تین پناہ گزینوں کی جانب سے کیے گئے اور ان حملوں میں 10 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

پروسیکیوٹر نے بتایا کہ واٹس ایپ کے ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ افغان شہری اور علی سنبلے کی ملاقات 2015 میں نفسیاتی کلینک میں ہوئی تھی جہاں یہ دونوں زیر علاج تھے۔رپورٹ کے مطابق افغان لڑکے کو یہ معلوم تھا کہ علی سنبلی کے پاس گلاک 17 بندوق موجود ہے اور ممکن ہے کہ وہ اس کے ارادوں سے بھی واقف ہو ٗحملے کے فوراً بعد افغان باشندے نے اپنے واٹس ایپ کا ڈیٹا مٹادیا جس کی وجہ سے تفتیش کاروں کو شک ہوا کہ اسے حملے کے بارے میں پہلے سے معلوم تھا اور اس کے باوجود اس نے پولیس کو آگاہ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :