ملتان میں پولیس نے اشتہاری ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

پیر 25 جولائی 2016 22:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) ملتان میں پولیس نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک گھر پر چھاپہ مار کر خواتین پر تشدد کردیا ۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق ملتان کے علاقے بستی ملوک میں پولیس نے اشتہاری ملزم کے گھر پر چھا پہ مارا تاہم ملزم کی گرفتاری نہ ہونے پر اہلکار غصے میں آگئے اور انہوں نے گھر میں موجود خواتین پر تشدد کیا ۔خواتین نے کہاکہ پولیس اہلکاروں نے چار دیواری کا تقدس پامال کیا جس سے منع کرنے پر انہوں نے ہمیں تشدد کا نشانا بنا یاادھر پولیس کا کہنا ہے کہ گھر والوں نے ملزم کو فرار میں مدد دی ، خواتین پر تشدد نہیں کیا ٗمبینہ پولیس تشدد کے خلاف اہل علاقہ نے بہاولپور روڈ پر احتجاج کیا ۔

متعلقہ عنوان :