پاک بھارت سرحدی محافظوں کے درمیان مذاکرات کل لاہور میں ہونگے، بی ایس ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا

مذاکرات میں سیز فائر کی خلاف ورزی ، منشیات اسمگلنگ کی روک تھام سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہو گی ‘ ذرائع نجی ٹی وی

پیر 25 جولائی 2016 22:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) پاک بھارت سرحدی محافظوں کے درمیان مذاکرات کل ( منگل ) لاہور میں ہوں گے ، بھارتی سکیورٹی فورسز کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی سکیورٹی فورسز کا وفد پاک بھارت سرحدی محافظوں کے مذاکرات میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گیا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل رینجرز بریگیڈیئر زاہد حسین نے بھارتی وفد کا استقبال کیا ۔ ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ مذاکرات میں سیز فائر کی خلاف ورزی ، منشیات اسمگلنگ کی روک تھام سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہو گی ۔