وزیراعلیٰ سندھ سے دبئی واپسی پر چیف منسٹر ہاؤس میں وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی اور عملے کی ملاقات

پیر 25 جولائی 2016 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے پیر کو دبئی سے کراچی پہنچنے کے بعد چیف منسٹر ہاؤس میں بعض وزراء ، مشیروں ، معاونین خصوصی اور ان کے عملے کے ارکان نے ملاقات کی ۔ وزیر اعلیٰ چیف منسٹر ہاؤس پہنچے تو ان کا وزراء اور دیگر لوگوں نے استقبال کیا ۔ چیف منسٹر ہاؤس کے وسیع ڈرائنگ روم میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ نے دبئی کے فیصلوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ وہ مطمئن ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور وہ آئندہ بھی پارٹی قیادت کے فیصلوں کے مطابق کام کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے ۔ ہم پارٹی کے کارکن ہیں اور قیادت کے فیصلے کے پابند ہیں ۔ اس ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ چیف منسٹر ہاؤس کی انیگسی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں آرام کرنے چلے گئے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ ، گیان چند ایسرانی ، مکیش کمار چاؤلہ کے علاوہ مشیران حاجی مظفر علی شجرہ ، صدیق ابو بھائی ، راشد حسین ربانی ، وقار مہدی ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری علم دین بلو اور دیگر شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :