چینی میڈیا کی بھارت پر چینی صحافیوں کو بے دخل کرنے کے اقدام پر شدید تنقید

بھارت نے این ایس جی کے لئے چینی حمایت حاصل نہ ہونے پر انتقامی کاروائی کی ،چینی میڈیا

پیر 25 جولائی 2016 21:54

چینی میڈیا کی بھارت پر چینی صحافیوں کو بے دخل کرنے کے اقدام پر شدید ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) چینی میڈیا نے بھارت کی جانب سے چین کے تین صحافیوں کو ملک بدر کرنے کے اعلان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ بھارت نے چینی خبررساں ادارے کے تین صحافیوں کو بغیر کوئی وجہ بتائے ملک چھوڑنے کا پیغام دیا ہے ۔چینی صحافیوں کی جانب سے ویزہ کی توسیع کے لئے دی جانے والی درخواستوں کو بھی مسترد کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی صحافی بھیس بدل کر دہلی اور ممبئی میں جعلی ناموں کے ساتھ مختلف اداروں کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوششیں کر رہے تھے ۔ چینی میڈیا نے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں نیوکلیئر سپلائر گروپ کا مستقل رکن بننے کے لئے چین کی حمایت حاصل نہ ہونے پر یہ انتقامی کاروائی کی گئی ۔ چین کے کسی بھی صحافی کو بھارت میں بھیس بدل کر فرائض سرانجام دینے کی قطعی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ اگر بھارت سپلائزر گروپ کی حمایت حاصل نہ ہونے پر انتقامی کاروائی کر رہا ہے تو اس کے سنجیدہ نتائج سامنے آئیں گے ۔