دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن یاہو کو ویرائزن نامی کمپنی نے 4.83 ارب ڈالرز میں خرید لیا
پیر 25 جولائی 2016 21:41
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن یاہو کو ویرائزن نامی کمپنی نے 4.83 ارب ڈالرز(5 کھرب پاکستانی روپوں سے زائد) میں خرید لیا ۔یاہو کے مستقبل کے حوالے سے کئی ماہ سے افواہیں پھیل رہی تھیں اور پیر کو ویرائزن کی جانب سے اسے خریدنے کا فیصلہ سامنے آیا۔ویرائزن نامی کمپنی نے ایک سال پہلے اے او ایل کو خرید رکھا ہے جبکہ یہ امریکا کی مقبول ترین وائرلس سروس میں سے بھی ایک ہے۔
اس کمپنی نے یاہو کے ایڈورٹائزنگ، مواد، سرچ اور موبائل ایکٹیویٹیز کو 4.83 ارب ڈالرز کے عوض خریدا ہے۔ویرائزن کا کہنا ہے کہ یاہو کو خریدنے سے ہمیں ٹاپ گلوبل میڈیا کمپنی کی حیثت سے ابھرنے کا موقع ملے گا، جبکہ ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ سے ہماری آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔(جاری ہے)
یاہو کے علی بابا میں اسٹیک اور یاہو جاپان اس معاہدے کا حصہ نہیں کیونکہ یہ دونوں اپنی جگہ کئی ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق یاہو کے علی بابا میں 15 فیصد حصص کی مالیت 31.2 ارب ڈالرز ہیں جبکہ یاہو جاپان کی مالیت 8.3 ارب ڈالرز ہے۔یاہو کی موجودہ سی ای او مریسا مائرز اپن جگہ برقرار رہیں گی، جن کا کہنا ہے کہ یاہو وہ کمپنی نے جس نے دنیا کو بدلا، اب ہم یہی کام زیادہ بڑی سطح پر ویرائزن اور اے او ایل کے ساتھ مل کر کریں گے۔توقع کی جارہی ہے کہ خریداری کا عمل مکمل ہونے پر ویرائزن کی جانب سے یاہو اور اے او ایل کے بیشتر حصوں کو اکھٹا کردیا جائے گا تاکہ ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کی زیادہ سے زیادہ آمدنی کے حصول کو ممکن بنایا جاسکے۔یاہو کو دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد کرتے ہیں جن میں 60 کروڑ موبائل صارف بھی شامل ہیں، اس سائٹ کے اپنے پریمیم برانڈز فنانس، نیوز اور اسپورٹس موجود ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.