اپوزیشن ر ہنما اپنے اندرقومی سوچ پیداکریں،ایک دوسرے کاوجودتسلیم کریں اورتوپوں کارخ ملک دشمن قوتوں کی طرف موڑیں، مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما و میئر راولپنڈی کے امیدوار شیخ ارسلان حفیظ

پیر 25 جولائی 2016 21:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما و میئر راولپنڈی کے امیدوار شیخ ارسلان حفیظ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے راہنما اپنے اندرقومی سوچ پیداکریں۔ایک دوسرے کاوجودتسلیم کریں اورتوپوں کارخ ملک دشمن قوتوں کی طرف موڑاجائے ۔بڑے لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں میں نہیں الجھاکرتے۔مسلم لیگ (ن) نے اپوزیشن دورمیں قومی مفاہمت کوفروغ دیااورقومی مفادات کی حفاظت یقینی بنائی۔

مسلم لیگ (ن)کی مفاہمانہ سیاست کے نتیجہ میں جمہوریت کوتقویت ملی اورپیپلز پارٹی کی منتخب حکومت کی آئینی مدت پوری ہوئی۔عمران خان کب سیاست سیکھیں گے ،ان کے اندر قوت برداشت کافقدان کیوں ہے۔ مادروطن کاہرفرد اورسیاسی وقومی ادارہ استحکام پاکستان کیلئے اپنابھرپورکرداراداکرے ۔

(جاری ہے)

دھرنا پارٹیوں کی ضداورانا سے ماضی میں بھی جمہوریت کونقصان پہنچاتھااوران دنوں بھی غلط رویوں سے جمہوریت کوخطرہ ہے۔

وہ گزشتہ روز یوسی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ شیخ ارسلان حفیظ نے مزید کہا کہ احمدرضاقصوری ایڈووکیٹ کاحالیہ بیان ''کشمیر کی آزادی کے بعدپرویز مشرف عدالت میں پیش ہوں گے''کشمیر کاز پرشرمناک حملے اورقومی ضمیر کی توہین کے مترادف ہے۔''پرویز مشرف نے قانون توڑا ''یہ ان کے اپنے کونسل احمدرضاقصور ی کاکہنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بڑی بڑی ڈینگیں مارنے والے بلاول بھٹو کے والد آصف علی زرداری پرویز مشرف کوانصاف کے کٹہرے میں کھڑاکرنے میں ناکام رہے ۔زرداری اور عمران وعدوں کی پاسداری نہیں صرف نعروں کی سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے دورحکومت میں پاکستان کے اندرآئین وقانون کی حکمرانی بحال ہوگی اورقومی مجرموں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :