Live Updates

عمران خان کا 7 اگست کو وفاقی حکومت کیخلاف احتساب تحریک شروع کرنے کا اعلان

احتساب ریلی پشاور سے راولپنڈی تک نکالی جائے گی ، وزیر اعلیٰ کے پی کے کے کاموں پر فخر ہے ، پرویز خٹک کو تبدیل کرنا ہوتا تو وہ میرے ساتھ نہ کھڑے ہوتے ، پرویز خٹک کی حکومت نے اداروں کو مضبوط کیا ، خیبرپختونخوا میں پورے پاکستان میں سب سے کم کرپشن ہے ،وہ اعلانات کرنے جارہا ہوں جو تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئے،میڈیا کے نمائندوں پر تشدد پر معذرت چاہتا ہوں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پر اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

پیر 25 جولائی 2016 21:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے 7 اگست کو وفاقی حکومت کیخلاف احتساب تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب ریلی پشاور سے راولپنڈی تک نکالی جائے گی ، وزیر اعلیٰ کے پی کے کے کاموں پر فخر ہے ، پرویز خٹک کو تبدیل کرنا ہوتا تو وہ میرے ساتھ نہ کھڑے ہوتے ، ۔

پرویز خٹک کی حکومت نے اداروں کو مضبوط کیا ہے ، کے پی کے حکومت نے پولیس کو غیر سیاسی کہا ہے ، پلڈاٹ کا سروے ہے کہ خیبرپختونخوا میں پورے پاکستان میں سب سے کم کرپشن ہے ،وہ اعلانات کرنے جارہا ہوں جو تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئے،میڈیا کے نمائندوں پر تشدد پر معذرت چاہتا ہوں۔ وہ پیر کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میڈیا کے نمائندوں پر تشدد پر معذرت چاہتا ہوں ۔ واقع کی تحقیق کا حکم دیدیا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ پرویز خٹک کی حکومت نے اداروں کو مضبوط کیا ہے ۔ پلڈاٹ سروے کے مطابق آج کے پی کے میں سب سے کم کرپشن ہے ۔ بلدیاتی نمائندوں کو مکمل مالیاتی اختیار دیا جا رہا ہے اور کے پی کے میں تمام لوگوں کے صوابدیدی فنڈز ختم کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایم پی ایز کو ترقیاتی فنڈ نہیں دیئے جائیں گے کیونکہ ایم پی ایز کا کام قانون سازی ہے اور ایم پی ایز قانون سازی پر توجہ دیں ۔چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ کے پی کے حکومت نے پولیس کو غیر سیاسی کیا ہے۔ بلدیاتی نمائندوں کو 33ارب روپے دیئے جا رہے ہیں اور بلدیاتی نمائندوں کو مکمل مالیاتی اختیار دیا جا رہا ہے۔ پہلی دفعہ کے پی کے میں اتنا پیسہ بلدیات کو مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلین ٹری منصوبے کے تحت 35کروڑ درخت لگا چکے ہیں اور 2018 کے اختتام تک ایک ارب20کروڑ درخت لگائے جائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ پہلے سے زیادہ طاقتور احتساب کا قانون لا رہے ہیں ۔ کسی بھی ادارے کا نمائندہ اگر کرپشن کی نشاندہی کرے گااس کو ریکوری کا25فیصد حصہ ملے گا اور کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کا نام ظاہر نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم گلیات دویلپمنٹ اتھارٹی بھی بنا رہے ہیں۔ اب کے پی کے میں کلاس 5سے اوپر تمام بھرتیاں این ٹی ایس سے ہوں گی، خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام دوسرے صوبوں کے لیے مثال ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ ریسٹ ہاؤس سے حاصل رقم ترقیاتی کاموں میں لگائیں گے، سرمایہ کار ٹیکس دہندگان وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مہمان کے طور پر رہ سکیں گے۔ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہ اکہ اقتدار میں آنے سے پہلے شریف خاندان کی ایک فیکٹری تھی اور اب 28ہوگئی ہیں یہ سب کرپٹ بد غمانی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے کیسز کے فیصلے جلد ہوں گے۔ مشرف حصہ میں 100ملین ڈالر امریکہ نے مدارس ریفارمز کیلئے دیئے تھے۔ یہ امداد مدارس نے لینے سے انکار کر دیا تھا اس میں صرف 4ملین ڈالر استعمال ہوئے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم مدارس کے بچوں کو معاشرے کا حصہ بنانا چاہتے ہیں اس لیے مدارس کے ساتھ ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیا ہے حقانیہ مدرسے کے ساتھ ریفارمز کا معاہدہ ہو جس پر بہت زیادہ شور مچا یا گیا۔

ہم چاہتے ہیں کہ مدارس کے طالب علم بھی سائنس مضامین پڑھیں اور قومی دھارے میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور افغان مہاجرین کی کمیٹی بنا رہے ہیں ۔ رستم شاہ مہمند کی سربراہی میں کمیٹی افغان مہاجرین کے مسائل حل کرے گی ۔ عمران خان نے کہا کہ افغان مہاجرین بڑی مشکل میں رہ رہے ہیں انکے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہیے ۔ اپنے گھر بار چھوڑ کے در بدر بھٹکنا آسان بات نہیں ہوتی ۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے الگ بات ہے مگر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ۔ عمران خان نے 7 اگست کو وفاقی حکومت کیخلاف احتساب تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ احتساب ریلی پشاور سے راولپنڈی تک نکالی جائے گی ۔ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک کی تعریف بھی کی اور کہا کہ وزیر اعلیی کے پی کے کے کاموں پر فخر ہے ۔ انہوں نے پولیس کو کبھی مخالفین کیخلاف استعمال نہیں کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے کو تبدیل کرنا ہوتا تو وہ میرے ساتھ نہ کھڑے ہوتے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات