سعودی یمن سرحد کے قریب جھڑپ، 5 سعودی محافظ جاں بحق

muhammad ali محمد علی پیر 25 جولائی 2016 21:23

سعودی یمن سرحد کے قریب جھڑپ،  5 سعودی محافظ جاں بحق

ریاض (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2016ء) سعودی یمن سرحد کے قریب جھڑپ کے باعث 5 سعودی محافظ جاں بحق ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سعودی یمن سرحد کے قریب سعودی محافظوں کی جانب سے حوثی باغیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی محافظوں اور یمنی باغیوں کے درمیان جھڑپ جنوبی صوبہ نجران یمنی سرحد سے متصل خباش سیکٹر میں ہوئی۔ جھڑپ کے دوران 5 سعودی محافظ جاں بحق ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :