بھارت پاکستان کو مشورہ دینے کے بجائے اپنی سوچ بدلے ، دنیا کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے کشمیری عوام کو حق خودارایت دے ،کشمیرکافیصلہ کشمیری عوام ہی کر نے کے مجاز ہیں ، کشمیر پاکستان کے لیئے ناگزیر اس پر پا کستان کا مؤ قف اصولوں پر مبنی ہے

سینیٹ کے ڈپٹی چیئر مین کی لاہور میں مختصر قیام کے دوران مولانا محمد امجد خان اور دیگر عہدیداروں سے گفتگو

پیر 25 جولائی 2016 21:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) سینیٹ کے ڈپٹی چیئر مین اور جے یو آئی (ف)کے سیکر ٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو مشورہ دینے کے بجائے اپنی سوچ بدلے اور دنیا کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے کشمیری عوام کو حق خودارایت ہے کشمیرکافیصلہ کشمیری عوام ہی کر نے کے مجاز ہیں ، کشمیر پاکستان کے لیئے ناگزیر اس پر پا کستان کا مؤ قف اصولوں پر مبنی ہے وہ بہاولپور ،میاں چنوں ،چیچہ وطنی کے دورے سے واپسی پر لاہور میں مختصر قیام کے دوران مولانا محمد امجد خان اور دیگر عہدے داروں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر حا فظ عبد الصمد ،افتخار احمد ،قاری عمیر احمد اور دیگر موجود ہے مولانا حیدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی تحریک تیسری نسل کو منتقل ہوچکی ہے اس تحریک کا راستہ روکنا بھارت کے بس کی بات نہیں ہے آج نہیں تو کل کشمیری عوام کو حق دینا ہو گا انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں کسی نئے بحران کو لانے والے پہلے کی طرح ناکام ہوں گے اور ملک ترقی کے راستے کی طرف گامزن رہے گا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کشمیری عوام کی سفارتی ،سیا سی محاذ پر حمایت جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم کی خواہش کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیئے پا کستان ان کے ساتھ کھڑا ہے مولانا حیدری نے کہا کہ کارکن صد سالہ اجتما ع کے لیئے اپنی محنتیں تیز تر کریں اور عوام کے ساتھ رابطے بڑھائیں ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانامحمد امجد خان نے کہا کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والے کشمیر میں بھی بری طرح ناکام ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام نعروں پر نہیں بلکہ کام پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ سے ہی آئے گی انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک اسلام کے نفاذ اور پاک چین راہداری منصوبے کی تکمیل کے لیئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے خلاف سازشیں عالمی سطح پر کی جارہی ہیں لیکن جے یو آئی اور عوا م ایسی ہر سازش کو ناکام بنا دے گی انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس جیسی عالمی سازش پر زیا دہ توجہ دینے کے بجائے وطن کی ترقی پر پوری توجہ دینی چاہیے انہوں نے کہا کہ ٹی او آر کا مقصد کسی کی ذات نہیں ہونی چاہیے بلکہ تحیقیقات ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیئے ہم سب کو متحد ہو نا ہوگا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک اسلام کے نفاذ اور ملک کی ترقی کے خلاف ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :