افریقی ملک مڈغاسکر کے ایک گھر میں آگ لگنے سے 16بچوں سمیت 38افراد زندہ جل گئے

پیر 25 جولائی 2016 21:12

افریقی ملک مڈغاسکر کے ایک گھر میں آگ لگنے سے 16بچوں سمیت 38افراد زندہ ..

اینٹانانیریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء)افریقی ملک مڈغاسکر میں ایک گھر میں آگ لگنے سے16بچوں سمیت 38افراد زندہ جل گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مڈغاسکر میں ایک گھر میں آگ لگنے سے16بچوں سمیت 38افراد زندہ جل گئے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ جس وقت آگ لگی اس وقت گھر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔ ہلاک ہونے والے افراد میں 16بچے بھی شامل ہیں۔اس واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اور کارروائیاں شروع کر دیں۔پولیس کے مطابق اس حادثے میں متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔