چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے انسداد جعلی ادویات کاقیام معیاری ادویات کی فراہمی کویقینی بنا نا ہے‘خواجہ عمران نذیر

کوالٹی اور میرٹ پر کام کرنے والے ادویہ ساز اداروں سے مکمل تعاون کیا جائے گا ،ادویہ سازی کی صنعت سے خرابیاں دور کریں گے ‘پارلیمانی سیکرٹری صحت

پیر 25 جولائی 2016 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری صحت اور چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے انسدا د جعلی و غیرمعیار ی ادویات کے کنوینر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ٹاسک فو رس کا قیام کسی کے خلاف نہیں بلکہ صوبے سے جعلی و غیر معیاری ادویات کے کاروبار کو ختم کر کے اعلی معیار کی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔

خواجہ عمران نذیر نے ایک بیان میں کہا کہ فارما سیوٹیکل انڈسٹری میں میرٹ اور کوالٹی کا خیال رکھنے والوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ٹاسک فورس اس مقصد کے لئے قائم کی ہے تاکہ عوام کو کوالٹی ادویات میسر آسکیں اور جعلی وغیر معیاری ادویات کا خاتمہ ہو سکے۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ٹاسک فورس نے مختلف چھاپوں میں بعض ایسے یونٹ سیل کئے جو لائسنس یافتہ کمپنیوں کی اعلی برانڈ کی ادویات غیر قانونی طور پر تیار کرتے تھے -ان جعلی فارما سیوسیکل کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی۔

(جاری ہے)

جس پرپاکستان فارما سیوٹیکل (PPMA) ایسوسی ایشن کے عیدیداروں نے ٹاسک فورس کی ان کارروائیوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا کہ ڈرگ انسپکٹر ز کو سختی سے ہدایات کی گئی ہے کہ کسی لائسنس یافتہ معیاری فارماسیوٹیکل یونٹ کے مالکان کو پریشان کرنے کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف ایکشن لیا جائے گا تاہم ٹاسک فورس کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی اور ہر صورت ادویہ ساز اداروں میں موجودخر ابیوں کو دور کیا جائے گا۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے گڈ مینوفیکچررنگ پریکٹس(GMP) کے مطابق میڈیشن تیار کرنے والے یونٹس کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :