(ن) لیگ اپنے سوا ہر کسی کا حتساب چاہتی ہے ‘ احتجاج نہیں حکومتی لوٹ مارانتشار اور فساد کی جڑ ہے‘چوہدری محمدسرور
کر پشن کیخلاف بولنے والوں سے (ن) لیگ نفرت کرتی ہے ‘پانامہ لیکس میں کر پٹ لوگوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں ‘ملک میں شفاف احتسا ب ہو جائے تو کر پٹ حکمران اقتدار میں نہیں جیلوں میں ہوں گے‘ جنہوں نے کر پشن اور لوٹ مار کی ہے انکو اس کا ضرور حساب دینا پڑ یگا‘گفتگو
پیر 25 جولائی 2016 21:04
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) سابق گو رنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اپنے سوا ہر کسی کا حتساب چاہتی ہے ‘پرامن احتجاج نہیں حکومتی لوٹ مارانتشار اور فساد کی جڑ ہے‘کر پشن کیخلاف بولنے والوں سے (ن) لیگ نفرت کرتی ہے ‘پانامہ لیکس میں کر پٹ لوگوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں ‘ملک میں شفاف احتسا ب ہو جائے تو کر پٹ حکمران اقتدار میں نہیں جیلوں میں ہوں گے۔
تحر یک انصاف کے کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں سابق گو رنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ جب تک حکمران ملک میں لوٹ مار کے بازار کو ختم نہیں کر یں گے اس وقت تک تحر یک انصاف خاموش نہیں بیٹھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور حکومت میں کر پشن اور لوٹ مار کے جتنے سیکنڈ لز سامنے آئے ہیں ان کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے اپنی کر پشن کو بچانے کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے کوئی بہانہ (ن) لیگ کو احتساب سے نہیں بچا سکتا ‘قوم سے جھوٹ بولنے والے حکمرانوں کا ٹھکانہ اقتدار نہیں جیل ہو ناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی ترقی اور خوشحالی کے دعو?ں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ملک میں بدتر ین لوڈشیڈ نگ حکمرانوں کی ناکامیوں کی تصد یق کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ملک اور قوم کی بجائے ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے جسکی وجہ سے حکومتی سطح پر ملک بالکل لاوارث نظر آرہا ہے حکمران اگر سمجھتے ہیں کہ وہ جھوٹ بول کر احتساب سے بچ جائیں گے تو ایسا کسی بھی صورت ممکن نہیں جنہوں نے کر پشن اور لوٹ مار کی ہے انکو اس کا ضرور حساب دینا پڑ یگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.