کشمیری پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں،بھارت جموں کشمیر میں رائے شماری کرائے،31جولائی کو لاہور میں سراج الحق کی قیادت میں عظیم الشان آزادی کشمیر مارچ ہوگا
امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدکامنصورہ میں تقریب سے خطاب
پیر 25 جولائی 2016 20:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ جموں وکشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں۔کشمیر کافیصلہ بھارت نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام حق خود ارادیت کی صورت میں کریں گے۔بھارت روایتی ہٹ دھرمی سے بازآجائے اور وہ کشمیری عوام کو رائے شماری کا حق دے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حزب المجاہدین کے کمانڈر مظفر برہان وانی کی شہادت سے تحریک آزادیٔ کشمیر کو تقویت حاصل ہوئی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں کرفیوکے باوجود لاکھوں افراد نے مظفر برہان وانی کی نمازجنازہ میں پاکستانی پرچموں کے ساتھ شرکت کی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور مسلسل کرفیو کے باوجود کشمیری عوام شدید احتجاج کررہے ہیں۔
ہر روزعوام کاجم غفیر مقبوضہ وادی اور جموں میں اکٹھاہوکر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف علم بغاوت بلند کررہاہے۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام بھی مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں سے مکمل اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔جماعت اسلامی نے سلسلے میں پنجاب بھر میں پندرہ روزہ احتجاجی تحریک شروع کی ہوئی ہے۔جس کے تحت اب تک آل پارٹیزکانفرنسیں،سیمینارز اور کشمیر ریلیاں صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں منعقد ہورہی ہیں۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی اس حوالے سے 31جولائی کو امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور دیگر قائدین کی قیادت میں ناصر باغ مال روڈ سے واہگہ بارڈر تک عظیم الشان آزادیٔ کشمیر مارچ ہوگا۔لاہور کے آزادیٔ کشمیر مارچ کی بڑے پیمانے پر تیاریوں کے لئے مختلف انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں جنہوں نے اپناکام شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور اپنی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.