پاکستان کے معاشی اشاریئے بہتر ، زر مبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے، یہ 23ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، ، سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی میں بہت بہتری آئی ہے، پاکستانی سٹاک مارکیٹ ایشیاء کی سب سے بہتر مارکیٹ بن چکی ہے،اب تمام توجہ شرح نمو میں اضافہ اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے پر ہے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کامردم اور خانہ شماری کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

پیر 25 جولائی 2016 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی اشاریئے بہتر ہو رہے ہیں، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے،پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 23ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی میں بہت بہتری آئی ہے، پاکستانی سٹاک مارکیٹ ایشیاء کی سب سے بہتر مارکیٹ بن چکی ہے،اب تمام توجہ شرح نمو میں اضافہ اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے پر ہے۔

وہ پیر کو مردم اور خانہ شماری کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں جلد از جلد مردم شماری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ ملک میں 1998میں جو مردم شماری کر ائی گئی تھی وہ مسلم لیگ ن نے ہی کر ائی تھی۔

(جاری ہے)

حکومت مردم شماری کی اہمیت سے آگاہ ہے۔ مردم شماری کرانا حکومت کے لیے سب سے اہم ٹاسک ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی معیشت عدم استحکام کا شکار تھی ۔

سرمایہ کار اعتماد کھو چکے تھے۔ حکومت نے ساختی اصلاحات کے ذریعے معاشی استحکام لایا ہے۔تمام اشاریئے مثبت تبدیلی دکھا رہے ہیں۔شرح نمو4.7فیصد تک آچکی ہے اگر کاٹن کی فصل خراب ہوتی اس میں 0.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جاتا۔ مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ کمی ہوتی ہے اور اب یہ2.8فیصد تک آچکی ہے جو دس سالوں میں کم ترین سطح ہے۔ محصولات میں 2015-16میں 3104ارب کا ہدف حاصل کر لیا گیا تھا۔ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 8.5فیصد سے بڑھ کر 10.5فیصد ہو گئی ہے۔ حکومت نے شرح سود9.5فیصد سے کم ہو کر5.7فیصد ہو گئی ہے۔ ایکس چینج ریٹ میں استحکام ہے اور 104ڈالر ہے۔

متعلقہ عنوان :