آرمی چیف کے حوالے سے بینرز کیس ٗ ہائی کورٹ نے علی رضا سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے مقدمہ کے اخراج کیلئے دائر درخواست پر نوٹس جاری کر دیا

پیر 25 جولائی 2016 20:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آرمی چیف کے حوالے سے بینرز آویزاں کرنے کے مقدمہ کے نامزد ملزمان موو آن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو علی رضا سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے مقدمہ کے اخراج کے لئے دائر درخواست پر نوٹس جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل بینچ نے مقدمہ کے اخراج کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی تو ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آویزاں کیئے جانے والے بینرز پر صرف ضرب عضب کی کامیابی کے لئے الفاظ لکھے گئے تھے قانون کے تحت ہر شخص کو آزادی اظہار کا حق حاصل ہے لہذا عدالت ملزمان کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم جاری کرے جس پر عدالت نے وفاق سمیت ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کو جواب طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 4 اگست تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :