کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کیا جائیگا ٗترجمان دفتر خارجہ

ضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے نہتے کشمیریوں پر کیے جانیوالے مظالم پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا خاموش رہنا ایک سوالیہ نشان ہے ٗنفیس زکریا

پیر 25 جولائی 2016 20:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کا بھر پور اور مثبت جواب دیا ہے، انھوں نے کہ بھارت مسلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے فیصلے تسلیم توکرتا ہے تاہم اس مسلے کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کر رہا۔ انہون نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے نہتے کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا خاموش رہنا ایک سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ عنوان :