اسرائیلی حکام سے ملاقات کرنیوالے وفد کا سعودی حکومت سے کوئی تعلق نہیں: سعودی وزارت خارجہ

muhammad ali محمد علی پیر 25 جولائی 2016 20:38

اسرائیلی حکام سے ملاقات کرنیوالے وفد کا سعودی حکومت سے کوئی تعلق نہیں: ..

ریاض(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی2016ء) سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام سے ملاقات کرنیوالے وفد کا سعودی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خبریں آئی تھیں کہ سعودی عرب کے ایک وفد کی جانب سے اسرائیل کا دورہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے۔ جاری کیے گئے وضاحتی بیان میں سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام سے ملاقات کرنیوالے وفد کا سعودی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جبکہ کسی وفد کو اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کیلیے کوئی ذمے داری نہیں سونپی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :