پولیس افسران کی تنزلیوں کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل دینے کی ہدایت

پیر 25 جولائی 2016 20:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے 45پولیس افسران کی تنزلیوں کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28جولائی تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزار نے موقف اختیا کیاکہ آئی جی پنجاب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کرتے ہوئے آوٹ آف ٹرن ترقیوں سے متعلق فیصلے کوجواز بناکر افسران کی تنزلی کی ہے جبکہ قانون کے مطابق پولیس افسران کو سنے بغیر تنزلی کا فیصلہ نہیں کیاجاسکتا ۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت پولیس افسران کی تنزلیوں کا فیصلہ کا لعدم قراردے ۔عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت28جولائی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :