بھارت پاکستان کو مشورہ دینے کے بجائے اپنی سوچ بدلے ،کشمیری عوام کو حق خودارایت ہے ‘ مولانا عبدالغفور حیدری

کشمیرکافیصلہ کشمیری عوام ہی کر نے کے مجاز ہیں ، کشمیر پاکستان کیلئے ناگزیر اس پر پا کستان کا موقف اصولوں پر مبنی ہے‘ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

پیر 25 جولائی 2016 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء ) ڈپٹی چیئر مین سینیٹ اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سیکر ٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو مشورہ دینے کے بجائے اپنی سوچ بدلے اور دنیا کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے کشمیری عوام کو حق خودارایت ہے ،کشمیرکافیصلہ کشمیری عوام ہی کر نے کے مجاز ہیں ، کشمیر پاکستان کے لیے ناگزیر اس پر پا کستان کا موقف اصولوں پر مبنی ہے۔

وہ بہاولپور ،میاں چنوں ،چیچہ وطنی کے دورے سے واپسی پر لاہور میں مختصر قیام کے دوران مولانا محمد امجد خان اور دیگر عہدے داروں سے گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر حا فظ عبد الصمد ،افتخار احمد ،قاری عمیر احمد اور دیگر موجود ہے ۔مولانا حیدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی تحریک تیسری نسل کو منتقل ہوچکی ہے اس تحریک کا راستہ روکنا بھارت کے بس کی بات نہیں ہے آج نہیں تو کل کشمیری عوام کو حق دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

وطن عزیز میں کسی نئے بحران کو لانے والے پہلے کی طرح ناکام ہوں گے اور ملک ترقی کے راستے کی طرف گامزن رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کشمیری عوام کی سفارتی ،سیا سی محاذ پر حمایت جاری رکھے گی ۔کشمیری قوم کی خواہش کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پا کستان ان کے ساتھ کھڑا ہے ۔مولانا حیدری نے کہا کہ کارکن صد سالہ اجتما ع کے لیئے اپنی محنتیں تیز تر کریں اور عوام کے ساتھ رابطے بڑھائیں ۔

دریں اثناء جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانامحمد امجد خان نے کہا کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والے کشمیر میں بھی بری طرح ناکام ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام نعروں پر نہیں بلکہ کام پر یقین رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ سے ہی آئے گی .انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک اسلام کے نفاذ اور پاک چین راہداری منصوبے کی تکمیل کے لیئے کوشاں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے خلاف سازشیں عالمی سطح پر کی جارہی ہیں لیکن جے یو آئی اور عوا م ایسی ہر سازش کو ناکام بنا دے گی ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس جیسی عالمی سازش پر زیا دہ توجہ دینے کے بجائے وطن کی ترقی پر پوری توجہ دینی چاہیے انہوں نے کہا کہ ٹی او آر کا مقصد کسی کی ذات نہیں ہونی چاہیے بلکہ تحیقیقات ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیئے ہم سب کو متحد ہو نا ہوگا .انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک اسلام کے نفاذ اور ملک کی ترقی کے خلاف ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :