پاک ترک انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز انتظامیہ کی ادارہ بند ہونےکی خبروں کی تردید

muhammad ali محمد علی پیر 25 جولائی 2016 20:10

پاک ترک انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز انتظامیہ کی ادارہ بند ہونےکی خبروں ..

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی2016ء) پاک ترک انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز انتظامیہ کی جانب سے ادارہ بند ہونےکی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک ترک انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجزبند ہو جانے کی تردید کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے پاک ترک انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز انتظامیہ کی جانب سے وضاحت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ادارہ بند ہونےکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پاک ترک انٹرنیشنل اسکولز کو فتح اللہ گولن سے جوڑنے پر تشویش ہے۔ پاک ترک انٹرنیشنل اسکولز اور کالجز کا فتح اللہ گولن سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ترکی کے حالیہ واقعات یا تحریک سے کوئی تعلق ہے۔ ادارے کا کسی سیاسی شخصیت، ادارے، سیاسی یا مذہبی تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر کسی کی جانب سے کسی بھی شخصیت یا تحریک سے تعلق جوڑا گیا تو اس کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :