وزارت انسانی حقوق 11 اگست سے 5 روزہ قومی اقلیتی کھیل میلہ کا انعقاد کرے گی

پیر 25 جولائی 2016 20:03

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جولائی ۔2016ء) وزارت انسانی حقوق 11 اگست کو اقلیتوں کے دن کے موقع پر 5 روزہ قومی اقلیتی کھیل میلہ کا انعقاد کرے گی جو 7 تا 11 اگست تک سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد تک جاری رہے گا۔ وفاقی وزیر کامران مائیکل نے واضح کیا کہ اقلیتوں کا دن 11 اگست کو کھیل میلہ کے نام سے منایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے تمام اقلیتوں کو شرکت کی دعوت دی کہ وہ آ کر پنی ٹیمیں رجسٹرڈ کرائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میلہ کی تمام دیکھ بھال اور سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس میلہ میں فٹ بال، کرکٹ، باسکٹ بال، باڈی بلڈنگ، اتھیلیٹکس، بیڈمنٹن اور ٹگ آف وار شامل ہیں۔ رجسٹریشن بلا قیمت ہو گی اوراس کی آخری تاریخ 30 جولائی 2016ء ہے اور رجسٹریشن درج ذیل صوبائی یا وفاقی افسران کریں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کیلئے ڈپٹی سیکرٹری برائے وزارت انسانی حقوق ، نائنتھ فلور اسٹیٹ لائف بلڈنگ نمبر5 بلیو ایریا، رابطہ نمبر0519202252 ‘لاہور کے لئے ریجنل ڈائریکٹوریٹ انسانی حقوق ہاؤس نمبر148 .A نیو مسلم ٹاؤن ‘رابطہ نمبر042-99231968‘ فیکس نمبر042-99231970 ‘کراچی کے لئے ریجنل ڈائریکٹوریٹ انسانی حقوق ، بلاک نمبر5 ، سندھ سیکرٹریٹ نمبر4-A ، فراری روڈ‘رابطہ نمبر021-99205835 فیکس نمبر021-99205837‘پشاور کے لئے ریجنل ڈائریکٹوریٹ انسانی حقوق ، فیڈرل جوڈیشنل کمپلکس کورٹ نمبر11 ، حیات آبادرابطہ نمبر091-9219599 فیکس نمبر091-9219598 ‘بلوچستان کیلئے ریجنل ڈائریکٹوریٹ انسانی حقوق ، ہاؤس نمبر23-24/9 ، نیو الگیلانی روڈ ، رابطہ نمبر081-2869154‘فیکس نمبر081-2869058 ہے۔

متعلقہ عنوان :