آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مصری فوج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات

muhammad ali محمد علی پیر 25 جولائی 2016 20:00

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مصری فوج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات

راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مصری فوج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات ہوئی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف مصر کے 2 روزہ خصوصی دورے پر قاہرہ پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں آرمی ہیڈ کوارٹر میں گارڈ آف ہانر پیش کیا گیا۔ آرمی چیف نے قاہرہ میں مصری فوج کے چیف آف اسٹاف اور وزیر دفاع سے خصوصی ملاقاتیں کی ہیں۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کا دہشتگردی کے خاتمے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لانے پر اتفاق ہوا۔ جبکہ مصری حکام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے تجربے سے استفادہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔