نساسک کی جانب سے عوامی شکایات پر اسسٹنٹ منیجرزکے تبادلے تقرریاں ،دو افسران معطل کردیئے گئے

پیر 25 جولائی 2016 19:59

سکھر۔ 25جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جولائی ۔2016ء) نارتھ سندھ اربن سروسز کارپوریشن ( نساسک )کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر سید محمود عباس شاہ کی جانب سے عوامی شکایت پرجنرل منیجر آپریشن اینڈ سروس مطہر حسین دایو سے مشاورت کے بعد چار ریجنز کے اسسٹنٹ منیجرزکے تبادلے اور تقرریاں کی ہیں۔ترجمان نساسک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسسٹنٹ منیجر روہڑی اشفاق مھیسر کو جیکب آباد اورخیرپور سے اسسٹنٹ منیجر آپریشن اینڈ سروس راشد مغل کو روہڑی تعینات کردیاجبکہ اسسٹنٹ منیجرجیکب آباد عبدالوحید ابڑو کو کوآرڈینیٹرٹو جنرل منیجرآپریشن اینڈسروس مقررکیاگیاہے۔

نیو سکھر کے اسسٹنٹ منیجر سید قمرالزمان شاہ سے سولٹ ویسٹ کا چارج واپس لیکر وہاں پر پوسٹنگ کے منتظر ذولفقار ابڑو کو اسسٹنٹ منیجر سولٹ ویسٹ نیو سکھر تعینات کیا گیاہے اور راشد مغل کی جگہ اسسٹنٹ منیجرآپریشن اینڈ سروس وقار کلوڑ اوراسسٹنٹ منیجر واٹرسپلائی خیرپور سلام علی میمن کو مقرر کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ایم ڈی نساسک نے عوامی شکایت پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سب انجینئر خیرپور قائم مہدی اور اے ایم روہڑی احمد عبداللہ کو معطل کر دیاہے اورسب انجینئر روہڑی مخدوم فہد کو شوکاز نوٹس جبکہ اے ایم جیکب آباد عبدالوحید ابڑو اوراے ایم سکھر قائم علی بگٹی کو فرائض میں غفلت پر انتباہ کے لیٹرجاری کیے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ان افسران نے اگر اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ان تمام افسران کو عوام پر بوجھ بننے کے بجائے گھر جانا پڑیگا۔

متعلقہ عنوان :