ڈاکٹر طاہرالقادری بدھ کی صبح 7:20 پر لاہور پہنچیں گے،

29 جولائی کوعوامی تحریک کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کاہنگامی اجلاس طلب

muhammad ali محمد علی پیر 25 جولائی 2016 19:35

ڈاکٹر طاہرالقادری بدھ کی صبح 7:20 پر لاہور پہنچیں گے،

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی2016ء) 29 جولائی کوعوامی تحریک کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کاہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عومی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری بدھ کی صبح 7:20 پر لاہور پہنچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

طاہر القادری کی پاکستان آمد کے بعد 29 جولائی کو عوامی تحریک کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کاہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں حکومت کیخلاف تحریک شروع کرنے کے حوالے سے کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے طاہر القادری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اورکرپشن پرخاموش نہیں بیٹھیں گے۔