سید قائم علی شا ہ سے کابینہ کے ارکان ،ارکان اسمبلی اورصوبائی سیکرٹریز نے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا

پیر 25 جولائی 2016 19:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شا ہ سے کابینہ کے ارکان ،ارکان اسمبلی اورصوبائی سیکرٹریز نے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو صوبائی وزیر سید ناصر حسین ،گیان چند اسرانی اور مکیش کمار سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے الوداعی ملاقات کی اور صوبے کی ترقی اور امن و امان کے لیے ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔پارٹی کے رہنماؤ ں کے علاوہ مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے بھی سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :