بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (کل) طلب کرلیا
بلاول ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں وزیراعلی سندھ اپنا استعفیٰ پیش کرینگے ،مراد علی شاہ کو نیاوزیراعلیٰ نامزد کیے جانے کا امکان جمعہ کوسندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کر کے نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائیگا، اسی روزنئے وزیراعلیٰ سندھ اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے
پیر 25 جولائی 2016 19:00
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل (منگل) بلاول ہاؤس کراچی میں طلب کر لیاہے،اجلاس میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ اپنا استعفیٰ پیش کریں گے اور نیاوزیراعلیٰ نامزد کیا جائے گا۔دوسری جانب بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر ارکان سندھ اسمبلی کی وطن واپسی شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب 8بجے بلاول ہاؤس میں ہونے پیپلزپارٹی سندھ کے اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرخزانہ سید مراد علی شاہ کو نیا وزیراعلی سندھ نامزد کرنے کا امکان ہے جبکہ صوبائی کابینہ کی منظوری بھی دی جائے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں آدھے سے زائد نئے وزرا لیئے جائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق جمعہ کوسندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کر کے نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔اور اسی روزنئے وزیراعلیٰ سندھ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ذرائع کے مطابق نئے وزیر اعلی کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کا ٹاسک دیا جائے گا۔دوسری جانب بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر ارکان سندھ اسمبلی کی وطن واپسی شروع ہوگئی ہے۔صوبائی وزیر منظور وسان ترکی سے دبئی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں وہ منگل کو کراچی پہنچیں گے۔وزیر تعلیم نثاراحمد کھوڑوبھی لندن سے پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے وہ بھی منگل کو کراچی پہنچ جائیں گے۔وزیر اعلی کے مشیر فیاض بٹ دبئی سے اور رکن اسمبلی تیمور تالپور لندن سے کراچی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں نوجوان اور متحرک پارٹی صدر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.