Live Updates

عمران خان نے خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے الیکشن کمیشن ارکان پر تحفظات کا اظہار کردیا

بد قسمتی سے پنجاب میں نئے رکن الیکشن کمیشن کی تعیناتی پی ٹی آئی کے مشاورت کے بغیر ہوئی ‘ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کا اختیار دیا جاتا تو کبھی ملک کا الیکشن کمیشن نہ بنتا،پرویزرشید

پیر 25 جولائی 2016 19:00

لاہور /اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے الیکشن کمیشن ارکان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بد قسمتی سے پنجاب میں نئے رکن الیکشن کمیشن کی تعیناتی پی ٹی آئی کے مشاورت کے بغیر ہوئی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید نے جواب دیا کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کا اختیار دیا جاتا تو کبھی ملک کا الیکشن کمیشن نہ بنتا۔

عمران نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بد قسمتی سے پنجاب میں نئے رکن الیکشن کمیشن کی تعیناتی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر ہوئی۔ تحریک انصاف نے پنجاب کیلئے طارق کھوسہ کا نام دیا لیکن اس پر گفتگو بھی نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کمیشن کی تعیناتی تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہونی چاہیے۔ وزیراطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو آئین کا مطالعہ کرنا چاہیے۔

انتخابی اصلاحات کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل کیا اگر عمران خان کو الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کا اختیار دیا جاتا تو انکی پارٹی کی طرح کبھی الیکشن کمیشن نہ بنتا اگر بن بھی جاتا تو عمران خان کے ایک اشارے پر ٹوٹ جاتا۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے بعد اے این پی نے بھی الیکشن کمیشن ارکان کے ناموں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات