گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 5000افغان مہاجرین پاکستان سے رضاکارانہ طور پر وطن واپس گئے ،افغان میڈیا کا دعویٰ

پیر 25 جولائی 2016 18:48

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تقریبا 5000افغان مہاجرین پاکستان سے رضاکارانہ طور پر وطن واپس آچکے ہیں۔پیر کو افغان میڈیا کے مطابق مہاجرین کی وزارت میں اشاعت کے سربراہ اسلام الدین جرات نے بتایا ہے کہ تقریبا 5000افغان مہاجرین رضاکارانہ طور پر وطن واپس آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

وطن واپس آنے والے مہاجرین میں 1095سے افراد کے پاس قانونی شناختی کارڈ ہیں۔رپورٹ کے مطابق قانونی شناختی کارڈ رکھنے والے مہاجرین میں پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے نقد امداد تقسیم کی ہے ۔ جن مہاجرین کے پاس قانونی شناختی کارڈ نہیں ہیں انھیں ننگرہار میں یو این ایچ سی آر کے دفتر میں بھجوا دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :