Live Updates

تحریک انصاف کی اندرونی لڑائی میں میڈیا کو نشانہ بنانا قابل مذمت فعل ہے،عمران خان نے انتشار اور بدتمیزی کا جو بدقسمت کلچر فروغ دیا ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے صحافیوں اور کیمرہ مینوں کو تشددکانشانہ بنانے پر ردعمل

پیر 25 جولائی 2016 18:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ، سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کی اندرونی لڑائی میں میڈیا کو نشانہ بنانا قابل مذمت فعل ہے ،عمران خان نے انتشار اور بدتمیزی کا جو بدقسمت کلچر فروغ دیا ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے صحافیوں اور کیمرہ مینوں کو تشددکانشانہ بنانے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ تحریک انصاف کی اندرونی لڑائی میں میڈیا کو نشانہ بنانا قابل مذمت فعل ہے ۔

عمران خان نے انتشار اور بدتمیزی کا جو بدقسمت کلچر فروغ دیا ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں اس بات کا بھی اضافہ کیا کہ اس سے پہلے بھی میڈیا کو پی ٹی آئی کی جانب سے دشنام درازائی اور زدوکوب کا سامنا رہا ہے ۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے میڈیا پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات