تحریک جوانان پاکستان کا ماہ اگست کو '' ماہ حمید گل'' کے نام سے منانے کا فیصلہ

ملک بھر میں سیمینارز/ ریلیاں اور جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا

پیر 25 جولائی 2016 18:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جولائی ۔2016ء) تحریک جوانان پاکستان نے ماہ اگست کو '' ماہ حمید گل'' کے نام سے منانے کا فیصلہ کیا ۔ اس سلسلے میں تحریک جوانان / کشمیر کے زیر اہتمام ملک بھر میں سیمینارز/ ریلیاں اور جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا مرکزی پروگرام15 اگست2016 بروز سوموار F-9 پارک اسلام آباد میں نظریہ پاکستان ہال میں منعقد کیا جائے گا جبکہ تمام صوبائی دارلخلافوں اور آزاد کشمیر میں بھی تاریخ ساز جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

جس میں تمام دینی ، سیاسی، سماجی اور سابق فوجی افسران شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار تحریک جوانان پاکستان / کشمیر کے مرکزی سکریٹری جنرل ڈاکٹر عرفان اشرف نے میڈیا کے لئے جاری کردہ بیان میں کیا اُن کا مذید کہنا تھا کہ جنرل حمید گل ایک فکر کا نام ہیں اُن کی ساری زندگی نظریہ پاکستان اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ میں گزری۔ وہ ایک فوجی جرنیل کے ساتھ عالم اسلام کے سپہ سالار بھی تھے۔ آج اُن کے چاہنے والے کروڑوں پاکستانی اُن کی فکر پر عمل پیرا ہیں۔ اور وہ دن دور نہیں ہو گا جب پاکستان میں مغربی جمہوریت کا سورج غروب ہو گا اور وطن عزیز قائد اور اقبال کے نظریات کے عین مطابق ''اسلامی فلاحی ریاست'' کاکردار ادا کریگا۔۔

متعلقہ عنوان :