وفاقی محکموں میں ڈیپوٹیشن افسران کو ضم کرنے کا معاملہ

، سپریم کورٹ میں سیکرٹری انسانی وسائل،ڈائریکٹر جنرل ورکرز ویلفیئر فنڈز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

پیر 25 جولائی 2016 18:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جولائی ۔2016ء ) وفاقی محکموں میں ڈیپوٹیشن افسران کو ضم کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں سیکرٹری انسانی وسائل،ڈائریکٹر جنرل ورکرز ویلفیئر فنڈز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے ،درخواست میں ورکرز ویلفیئر فنڈز کے ڈی جی طاہر کلیم،حمید جمانی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروسیم افضل نے پیر کو سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت عظمیٰ سرکاری محکموں میں ڈیپوٹیشن افسران کے انضمام کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود ورکرز ویلفیئر فنڈز میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو ضم کیا گیا۔ دوسرے محکموں کے افسران کو ضم کرکے سپریم کورٹ کے حکم کی توہین کی گئی ہے ، درخواست میں عدالت عظمیٰ سے ورکرز ویلفیئر فنڈز میں غیر قانونی ڈیپوٹیشن کرنے والوں کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے ۔۔

متعلقہ عنوان :