عظمت صابری، طلحہ صابری کو امجد صابری کا جانشین مقرر کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 25 جولائی 2016 18:36

عظمت صابری، طلحہ صابری کو امجد صابری کا جانشین مقرر کرنے کا فیصلہ

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی2016ء) عظمت صابری اور طلحہ صابری کو امجد صابری کا جانشین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف قوال امجد صابری کی موت کے بعد اب صابری خاندان کو نئے صابری برادران مل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

امجد صابری کے بھائیوں عظمت صابری اور طلحہ صابری کو ان کا جانشین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جانشینی کا باقاعدہ اعلان امجد صابری کے چہلم کے موقع پر کیا جائے گا۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ صابری خاندان کی جانب سے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :