نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ‘ڈی سی او لاہور

پیر 25 جولائی 2016 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے شہر میں ہو نے والی بارش کے بعد نکاسی آب کے لئے واسا ،ٹاؤنز انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور بارشی پانی کی نکاسی کو فوری یقینی بنایا جائے اوربارشی پانی کو کھڑا نہ ہونے دیا جائے تا کہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہورنے واسا ،ٹا ؤنز انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکاران کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :