سابق صدر آصف علی زرداری 61 برس کے ہو گئے

پیر 25 جولائی 2016 18:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) سابق صدر مملکت پاکستان و پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء آصف علی زرداری 61 برس کے ہو گئے ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے کارکنان تقریبات کا انعقاد کریں گے جس میں سالگرہ کے کیک کاٹنے کے ساتھ آصف زرداری کی درازی عمر کے لئے دعائیں بھی کی جائیں گی ۔سوشل میڈیا کے مطابق آصف علی زرداری 26 جولائی 1955 ء کو کراچی میں پیدا ہوئے اور 18دسمبر1987 ء کو بے نظیربھٹو سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ۔ سابق صدر آصف علی زرداری کا ایک بیٹا بلاول بھٹوزرادری اور دوبیٹیاں بختاور اور فاطمہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :