یونیڈو ماحول دوست توانائی کے فروغ کے لئے (کل) پروگرام کا آغاز کرے گا

پیر 25 جولائی 2016 18:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء)اقوام متحدہ کا صنعتی ترقی کا ادارہ یونیڈو ماحول دوست توانائی کے فروغ کے لئے پروگرام کا (کل) منگل کو آغاز کرے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ بیان کے مطابق یونیڈو صنعتی شعبہ میں عالمی ماحولیاتی سہولت (جی ای ایف) کا نفاذ کر رہا ہے اور ماحول دوست توانائی پروگرام کے آغاز کا مقصد مارکیٹ انوائرمنٹ کو فروغ دے کر گرین ہاؤس گیس کے اخراج کی روک تھام کرنا ہے۔